پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی،256 افراد جاں بحق
فائل فوٹولاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کیسز کی تعداد 12 ہزار 227 ہوگئی جبکہ 256 افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1072 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 227 ہوگئی جبکہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 9216 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5046 ہوگئی جبکہ سندھ میں 4232 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1708، بلوچستان میں 656، گلگت بلتستان میں307، اسلام آباد میں 223 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 55 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 19 مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 256 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 89 افراد جان سے گئے، اس کے علاوہ سندھ میں 75،پنجاب میں 73، بلوچستان میں 10،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں 3،3 مریض مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سےصحتیاب ہونےوالےمریضوں کی تعداد2755ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6780 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئےجبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک ایک لاکھ 38ہزار 147 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ڈاکٹرز کا لاک ڈاؤن میں نرمی اور مساجد کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ
ملک بھر کے ڈاکٹرز نے حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور علماء سے مساجد کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی کورونا کے مریض بڑھنے لگے، جتنے ڈیڑھ ماہ میں نہیں آئے، اس سے دُگنے کیسز 5 دنوں میں آگئے، اگر مریضوں کی تعداد ایسے ہی بڑھی تو اسپتال کم پڑ جائیں گے۔
ٹرمپ کی کورونا ٹیسٹ کیلیے پاکستان کو جدید مشین دینے کی پیشکش
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ کیلئے جدید مشینری کی پیشکش کی۔
رمضان میں مساجد میں عبادات کیلئے20 نکات پر اتفاق
حکومت اور علماء کے درمیان اتفاق رائے سے رمضان المبارک کیلئے احتیاطی تدابیر کا لائحہ عمل طے ہوا جس کے نکات یہ ہیں۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع
وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا۔
تاہم تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ اور دیگر انڈسٹریز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سرحدیں 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ
وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع
سول ایوی ایشن نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔